Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والی بھارتی نژاد خواتین پاک بھارت سرحد پر پھنس گئیں

پہلگام واقعے کے بعد مودی سرکاری کی ہدایت پر اٹاری بارڈر بند کردیا گیا ہے۔ بھارت نے پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا اور بھارت کے ان اقدامات نے کئی شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

بھارت نے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم تو دے دیا اور ساتھ ہی پاک بھارت سرحد کی فوری بندش بھی کردی جسکے باعث پاکستان واپس آنے والے کئی شہری بارڈر پر پھنس گئے ہیں اور انہیں پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی جس میں بھارتی شہریت رکھنے والی ایسی خواتین بھی شامل ہیں جنکی شادی پاکستان میں ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بارڈ پر پھنسی چند خواتین کو دکھایا گیا جنہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے پار پاکستان میں انکے شوہر کھڑے ہیں لیکن انہیں پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب بڑھنے والے بھارتی مظاہرین گرفتار

ایک عورت نے دعویٰ کیا کہ انکے بچوں کو تنہا ہے بارڈ پار پاکستان بھیج دیا گیا لیکن انہیں نہیں بھیجا گیا۔ خاتون نے پاکستان جانے کی اجازت نہ دینے پر انتہائی قدم اٹھانے کا بھی کہا۔

 

اسی طرح دیگر خواتین نے بھی پاکستان جانے کی اجازت نہ دئے جانے پر احتجاج کیا اور بتایا کہ انکے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے بھارتی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے روکا ، ان کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے۔ انہوں نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواست دی ہوئی ہے اور وہ گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔

اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے بھارتی سائیڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts