Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کورنگی جام صادق پل ترقیاتی کام کے باعث رات 12 بجے سے بند رہے گا، متبادل راستے کیا ہیں؟

کراچی کے علاقے کورنگی کے جام صادق پل پر ترقیاتی کام کیا جائےگا۔ ٹریفک پولیس جام صادق پل کو 19 اپریل کو رات 12 بجے سے 20 اپریل سہ پہر 3 بجے تک ترقیاتی کام کے لیے بند کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ترقیاتی کام کے دوران جام صادق برج ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ کراچی ٹریفک پولیس نےجام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران متبادل راستوں کے حوالے سے تفصیل بھی جاری کی ہے۔

متبادل راستہ:

اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ سے بروکس چورنگی بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں جام صادق پل ترقیاتی کام کیلیے بند، شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت

کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو بروکس چورنگی سے سرجن فیض محمد خان روڈ بھیجا جائے گا۔

 

ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل، دیگر راستہ اختیار کریں۔ اس کے علاوہ دوران سفر کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن راہنما 1915 پر کال کریں اور سوشل میڈیا یونٹ فیس بک ۔۔۔۔۔۔۔ واٹس ایپ ۔۔۔۔ سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts