Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں جام صادق پل ترقیاتی کام کیلیے بند، شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت

کراچی کا جام صادق پل صبح 7 بجے سے دوپہر2 بجے تک ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس نےجام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران متبادل راستوں کے حوالے سے تفصیل جاری کی ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی، اختر کالونی، انڈسٹریل ایریا سے ٹریفک کو متبادل راستہ دیا گیا ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو گودام چورنگی سے فیض محمد روڈ بھیجا جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈیفنس سے ایئر پورٹ جانے والے، کورنگی روڈ، کالا پل، ایف ٹی سی فلائی اوور کا راستہ استعمال کریں گے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ جام صادق پل17 مارچ تک صبح 7 سے 2 بجے تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts