Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

‏‎ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم 17اپریل کو آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوگی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین بلائنڈ ٹیم 17اپریل کو دورہ آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوگی۔

اس حوالے سے پاکستان خواتین ٹیم کا پریکٹس کیمپ لاہور میں لگ گیا ہے، تربیتی کیمپ میں آسٹریلیا کی کنڈیشن کی مناسبت سے ٹریننگ جاری ہے۔ پاکستان خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا انٹرنیشنل دورہ ہوگا، آسٹریلیا ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی پہلی بار ہوم گراونڈ پر میچز کھیلے گی۔

پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ 17 کھلاڑیوں اور چار آفیشلز پر مشتمل 21 رکنی دستہ اپنے پہلے بین الاقوامی دورے پر آسٹریلیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts