Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی قوم بھارتیوں سے زیادہ خوش قرار، 2025 کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری

اقوام متحدہ نے دنیا کے سب سے زیادہ خوش ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے پاکستان نے پھر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کے سب سے زیادہ خوش ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فن لینڈ کو مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے لوگوں کا ملک قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پاکستانی لوگ بھارتی عوام سے زیادہ خوش رہنے والے شہری قرار دیے گئے ہیں۔ پاکستان 108 جب کہ بھارت 126 نمبر پر موجود ہے۔

فہرست میں برطانیہ اور امریکا ٹاپ 20 ممالک میں جگہ نہ بنا سکے۔ امریکا کو 24 واں نمبر ملا ہے جو اس کی اب تک اس فہرست میں سب سے کم ترین سطح ہے۔ اقوام متحدہ کی جاری فہرست کے مطابق فن لینڈ پہلے، ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سوئیڈن، نیدر لینڈ، کوسٹاریکا، ناروے، اسرائیل، لیسمبرگ اور میکسیکو بالترتیب چوتھے سے 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ نتائج 140 ممالک کے گیلپ ورلڈ پول پر مبنی ہیں۔ خوشی کی رپورٹ میں چھ اہم عوامل سماجی آسودگی، آمدنی ، صحت،آزادی اور امن وامان کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست کے مطابق سب سے ناخوش ممالک میں افغانستان کا نمبر آتا ہے جو خوش ممالک کی فہرست میں سب سے نیچے 147 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سیرالیون، لبنان، مالاوی اور زمبابوے سب سے زیادہ ناخوش ممالک میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ ہر سال 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کرتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts