Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد تنازعات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے جائیداد کے تنازعات میں قانونی چارہ جوئی کرنے سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازع کے جلد حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اوورسیز پراپرٹی ایکٹ 2024ء کے تحت اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، جس کے لیے رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری وزارتِ قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے خصوصی عدالتیں نامزد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ججز نامزدگی کا اختیار سیشن ججز کو دے دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ اوورسیز خصوصی عدالتیں نامزد کریں گے، زیرِ التواء کیسز اور جوڈیشل افسران کے تجربے کی مناسبت سے سیشن کورٹس میں ججز نامزد کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts