کراچی میں رمضان نائٹ کرکٹ کے انٹرنیشنل میڈیا پر بھی چرچے ہونے لگے ہیں۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے رمضان المبارک میں کراچی میں اسٹریٹ کرکٹ پر ویڈیو جاری کردی ہے۔
رمضان المبارک میں کراچی میں گلی محلوں میں کرکٹ میچز کھیلے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ رات کو تراویح کے بعد سے صبح سحری تک جاری رہتا ہے۔ کراچی میں بچہ ہو یا جوان سب ہی سڑکوں پر کرکٹ کھیلتے نظر آتے ہیں۔ شہر قائد میں رمضان کے موقع پر کرکٹ کے کریز پر معروف کرکٹ ویب سائٹ نے بھی ویڈیو جاری کی ہے۔
ویڈیو ویب سائٹ کے اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ویڈیو جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کی ایک سڑک پر 30 مقامات پر نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ویڈیو میں یہ واضح نہیں کہ یہ کراچی کے کس علاقے کی ہے۔