Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

"باہمی سیریز کھیلیں تو پتہ لگ جائے گا کون کتنے پانی میں ہے”، ثقلین مشتاق کا بھارتی ٹیم کو چیلنج

بھارتی کرکٹ ٹیم کو کھلا چیلنج، ہمارے ساتھ باہمی سیریز کھیلے تو پتہ لگ جائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے، یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ چیلنج پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے روایتی حریف کو دیا ہے۔

جہاں ایک طرف پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے سبب کرکٹ تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں وہیں سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے ، چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو بھارت سے ہارے زیادہ دن نہیں گزرے اور ثقلین مشتاق کا بھارت کو اس طرح کا چیلنج دینا غضب ہوگیا ہے۔

شائقین اور ماہرین حیران ہیں کہ ثقلین نے یہ کیسا بیان دیا ہے، ، سابق آف اسپنر کہتے ہیں کہ باہمی سیریز میں ایک دو نہیں بلکہ دس ٹیسٹ، دس ون ڈے اور دس ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں اتنے میچوں کے بعد فیصلہ ہوجائے گا کہ کون سی ٹیم بہتر ہے۔

ثقلین مشتاق نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ٹیم ان دنوں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور اُن کے بہت سے کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کررہے ہیں لیکن اگر پاکستان کرکٹ میں درست سمت میں کام کیا جائے اور ٹیم کی تیاری اچھی ہو تو پاکستان دُنیا کی ہر ٹیم کو ہراسکتی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ ثقلین مشتاق کے اس چیلنج کا بھارت کی جانب سے کیا جواب آتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts