سعودیہ سمیت 7 ممالک سے مزید 60 پاکستانی ڈی پورٹ

سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمان پہنچے 4 پاکستانی شہریوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا۔ عراق میں زائد المیعاد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9، امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2 جبکہ جیل میں سزا پوری کرنے والے 15 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئیوری کوسٹ سے 1، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts