کراچی کے ضلع ملیر میں ریتی بجری نکالنے پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد

کراچی کے ضلع ملیر میں ریتی بجری نکالنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی نے 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کمشنر کراچی سیدحسن نقوی نے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ریتی اور بجری نکالنے سے ماحولیات کو نقصان پہنچ رہا ہے، جسکے باعث ریتی بجری نکالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اسکا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ملیر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts