کراچی میں سردی کی لہربرقرار، درجہ حرارت 9 ڈگری تک گرگیا، پارہ مزید نیچے آنے کی پیشگوئی

Karachi cold wave

کراچی شہر ان دنوں سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے۔ شہرقائد میں شدید سردی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں آج صبح کے وقت درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت شمال مشرقی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی حالیہ لہر رواں ہفتے تک جاری رہے گی اور پارہ 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts