کراچی میں سردی کا زورٹوٹنے لگا، آج درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جاسکتا ہے؟

کراچی میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا جبکہ رات کے وقت خنکی کا احساس برقرار رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور رات میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، شمال مشرق سے 3 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دوسری جانب ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ شہرقائد میں آلودہ زرات کی مقدار 237 پرٹیکولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts