وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ملک بھر میں 2028ء تک 3 ارب 29 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کردیا

پاکستان میں 2028ء تک 3 ارب 29 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے کہا ہے کہ 2019ء سے اب تک ملک بھر میں 2 ارب 20 کروڑ پودے تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال موسم بہار اور مون سون میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے، 2024 کے موسم بہار میں 85 ملین سے زائد پودے تقسیم کیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رومینہ خورشید عالم نے کہا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مستحکم حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ زرعی شعبے کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ موسمیاتی تبدیلی کی اثرات سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلابوں اور خشک سالی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، زرعی پیداوار پانی کی کمی سے متاثر ہوئی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے وسائل کی کمی کا سامنا ہے، موسمیاتی آفات سے تحفظ کی تیاری اور بحالی کے لیے عالمی مالی امداد کی ضرورت ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts