ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف عارضی طور پر بند رہے گا۔
وہ مسافر حضرات جو شارع فیصل سے آئی آئی چند ریگر روڈ کی جانب جانا چاہتے ہیں وہ فوارہ چوک سے براستہ دین محمد وفائی روڈ سے جاسکتے ہیں اورایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جاسکتے ہیں۔
اسی طرح آئی آئی چندریگر روڈ سے شارع فیصل اور صدر جانے والے حضرات شاہین چوک، سے ایم آر کیانی چوک اور فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کرتے ہوئے لکی اسٹار کی جانب جاسکتےہیں
ایم آر کیانی چوک سے ایوان صدر روڈ پر کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں