جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 17 جنوری کو ملک گیراحتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی نے بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آئی پی پیز بند ہونے کے باوجود بلوں کی تلوار قوم کے سروں پر لٹک رہی ہے، حکومت کی معیشت میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کے دعوے جھوٹے ہیں، 17جنوری کو جماعت اسلامی بجلی کی قیمتیں کم کروانے پر ملک گیر احتجاج شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ متعدد آئی پی پیز کی بندش اور معاہدوں پر نظر ثانی کے باوجود عوام سستی بجلی سے محروم ہیں، ایسا کیوں ہے ؟ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کسی پارٹی کا ایجنڈا نہیں آئی پی پیز و عوامی مسائل پر بات کرے، فارم 45 والے ہوں یا 47 والے ہوں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، اسٹیبلشمنٹ میں ہر پارٹی میں ملے ہوئے لوگ مفاد پرست ہوتے ہیں جو عوام کا خون چوستے ہیں، پاکستان چند لوگوں کا نہیں فوج، جرنیلوں، بیوروکریٹ اور جاگیر داروں و ڈیروں کا پاکستان نہیں ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ سولر پر لوگ منتقل ہورہے ہیں بجلی کی پیداوار کا بحران آ رہا ہے شیطانی چکر میں حکمرانوں نے ڈال دیا ہے کہتے ہیں سولر پر ٹیکس لگا دیں گے۔ انہوں کہا کہ گنے کی قیمت میں سپورٹ پروگرام دیا جائے، حکومت گنے و گندم کی قیمت مقرر کرے، گنے و گندم کی دو بلین ڈالر کی پیداوار خراب ہو رہی ہے کیونکہ ریٹ نہیں لگا رہے۔ کسان کارڈ تو قرضہ ہے اگر قرضہ نہ دیں گے تو وہ قرضے کی دلدل میں پھنس جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں اور تحریری معاہدہ عوام کے سامنے رکھا جائے، مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ کو بھی شامل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی آئین و قانون سے مشروط ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts