Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

رواں مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 19فیصد کی کمی ریکارڈ

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات پر246ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونزکی درآمدات پر304ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

ستمبرمیں موبائل فونزکی درآمدات پر103ملین ڈالرخرچ ہوئے جواگست کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 18فیصد کم ہے، دوسری جانب مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام مشینری کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرچھ فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام مشینری کی درآمدات پر374ملی ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 399ملین ڈالرتھا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں