Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی، روانگی کے 43 منٹ بعد کراچی میں واپس لینڈنگ

کراچی سے گوادر کے لیے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی کے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر پرواز کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی، روانگی کے کچھ دیر بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی ظاہر کی۔

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو طیارے میں فنی خرابی سے آگاہ کیا اور روانگی کے 43 منٹ بعد کراچی واپس لینڈنگ کی۔ ترجمان کے مطابق اے ٹی آر 42 طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے، شعبہ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی پرواز کو واپس گوادر روانہ کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts