عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کو 2100 روپے کے اضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 21 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 2622 ڈالرکا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے ہوگئی تھی