Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

ملک میں شدید سردی کی لہر برقرار، کراچی میں پارہ 10 ڈگری تک پہنچ گیا

شہرقائد میں صبح اور رات کے اوقات میں پارہ 10 ڈگری تک پہنچ گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سنیٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے، شہر میں شمال مشرق سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضاٸی معیار بدستور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 10 ویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملک میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، شہر اقتدار میں خشک سردی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 7 جبکہ کوئٹہ میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ کالام اور مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 3، پارا چنار اور چترال میں منفی 2 ڈگری تک گرگیا جبکہ پشاور میں پارہ 2 ڈگری تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے، شہر میں شمال مشرق سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضاٸی معیار بدستور مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 10 ویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں