پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں ہونے والی اہلیہ ماہین صدیقی کے ساتھ بیٹھے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ادکار نے اس موقع پر براؤن رنگ کا کرتا زیب تن کیا جبکہ ماہین صدیقی بھی ڈھولکی کی مناسبت سے زرد سوٹ پہنی ہوئی تھی اور بالوں میں گجرے بھی لگا رکھے تھے۔
شہریار منور نے چند ماہ قبل انٹرویو میں شادی کا اعلان کیا تھا۔ اب شہریار ماہین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، ماہین بھی اداکارہ ہیں اور انہیں ڈرامہ سیریل ’دوبارہ‘ سے پہچان ملی لیکن وہ کچھ عرصے سے شوبز سے دور رہی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور دونوں کی جوڑی کی بھی تعریفیں کی جارہی ہیں۔ شہریار اور ماہین کی ڈھولکی کی تقریب میں قریبی عزیز اور دوستوں کے علاوہ گلوکار عاصم رضا، ماہرہ خان اور مومل شیخ سمیت انڈسٹری کے دیگر اسٹارز نے شرکت کی۔ ڈھولکی میں گلوکار علی حمزہ اور جمی خان نے اپنے دلکش پرفارمنس سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔