محکمہ داخلہ سندھ نے8 دسمبر کو ہونے والے میڈیکل کے ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جبکہ ٹیسٹ مراکز میں موبائل جیمرز لگانے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔
پولیس میڈیکل کالجز جامعات کےداخلہ ٹیسٹ مراکز میں مناسب سیکورٹی انتظام کرےگی جبکہ امتحانی مراکز کےاطراف اور اندر غیرمتعلقہ افراد کےداخلے اور ٹیسٹ مراکز میں موبائل فون،الیکٹرانک ڈیوائس لانےپرپابندی ہوگی۔
سندھ بھرمیں 7 مقامات پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دستمبر کو شیڈول ہیں، کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی میں امتحانی مرکز ہوگا۔
مہران یونیورسٹی جامشورو، پبلک ہیلتھ اسکول حیدرآباد, قائداعظم یونیورسٹی انجنئیرنگ نوابشاہ میں بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے جبکہ لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور آئی بی اے پبلک اسکول سکھر میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا۔