Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی سے 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانیوالا ملزم پھر گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سعید سے گلشنِ اقبال سے چھینی گئی کار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ اے وی ایل سی نے کارروائیوں کے دوران کاریں چوری اور چھیننے والے گینگ کے 6 ملزمان بھی گرفتار کیے۔ ملزمان سے سرجانی ٹاؤن اور گلستانِ جوہر سے چوری کی گئی 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں فرقان، غلام اصغر، عجب گل، معراج حسین، منصور خان اور یار محمد شامل ہیں جبکہ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے جن سے چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے چند گھنٹے قبل ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری کو زخمی کیا تھا۔ ملزمان رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والی کار برآمد کر لی گئی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں