Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

بیلاروس کےساتھ معاہدوں کوفوری عملی جامہ پہنائیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس کے صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں بیلاروس کے ساتھ متعدد معاہدوں اور یادداشتوں کے تبادلے کے بعد بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیلاروس صدر کے ساتھ آج ہونیوالی ملاقات مثبت رہی اور ان کا یہ دورہ پاکستان کے عوام کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بیلاروس کےساتھ معاہدوں کوفوری عملی جامہ پہنائیں گے، انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات اور تعاون کے معاہدوں کیساتھ مستقبل کے روڈ میپ پر بات کرینگے اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر پیش رفت کیلیے 2 ہفتے بعد وفود کی سطح پر بیلاروس میں ملاقات کرینگے۔

پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس کے صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی جس کے دوران سیاسی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان میں پر تپاک استقبال اور میزبانی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں