Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں متعدد یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے، خریدار پریشان

شہرقائد میں متعدد یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے لگے ہیں جس کے باعث خریداروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں تین یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیئے گئے۔ مرحلہ وار دیگر اسٹورز بند کیے جائیں گے۔ لیاری، سادات کالونی اور کورنگی کراسنگ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر تالے لگ گئے جو اسٹور کھلے ہیں وہاں موجود خریدار بندش کے فیصلے پر پریشان ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بندش کا فیصلہ اخراجات کم کرنے کیلئے کیا گیا، بند ہونے والے اسٹورز ملازمین کو دوسرے اسٹورز میں تعینات کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts