Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت کراچی جرائم تازہ ترین

کراچی میں نشے سے منع کرنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی

کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں نشے کرنے سے منع کرنے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوگردن پرتیزدھار آلے کے وارسے قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمدکرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح سکھن تھانے کے علاقےریڑھی گوٹھ بریانے محلے میں نشہ کرنے سے منع کرنے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوگردن پر تیز دھار آلے کے وارسے قتل کردیا اور فرارہو گیا۔ مقتول کی شناخت سلیم ولد شریف کے نام سے کی گئی، سکھن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے چھوٹے بھائی کے قتل میں ملوث بڑے بھائی عزیز ولد شریف کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل (چاقو) برآمد کرلیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او سکھن جاوید ابڑو نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ملزم عزیز نشے کا عادی ہے اورملزم نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کیا ، گرفتار ملزم عزیز نے سگے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا۔ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں