Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں ہوم ڈیلیوری رائڈرز کے ذریعے دہشتگردی کا خدشہ، پولیس ہائی الرٹ

شہرقائد میں ہوم ڈیلیوری رائیڈرز کے ذریعے دہشت گردی کے خطرہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں ٹریفک پولیس کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے شہر کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک اور تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو سرکلر کے ذریعے الرٹ کیا گیا ہے۔ جاری سرکلر میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہوم ڈیلیوری رائڈرز کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

سرکلر میں فوڈ یا دیگر سامان کی ہوم ڈیلیوری کرنے والوں کے بیگز کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جانے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سرکلر میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والوں کے سامان کی سخت چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ڈیلیوری کرنے والوں کے سامان کو سخت تلاشی یقینی بنائی جائے۔

پولیس حکام کے مطابق اس سلسلے میں کوئی خاص دھمکی تو سامنے نہیں آئی لیکن اعلیٰ سطح کے حکام کی جانب سے کیے گئے خدشے پر اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں