Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کے سینئر ورسٹائل اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

پاکستان کے سینئر اداکار مظہرعلی کراچی میں انتقال کرگئے۔ مظہر طویل عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے۔ مظہر علی کی نماز جنازہ مغرب میں ادا کی جائے گی۔ پچیس فروری انیس سو اٹھاون کو کراچی میں پیدا ہونے والے مظہر علی نے کیریئر کا آغاز ڈرامہ افشاں اور عروسہ سے کیا۔ شاہین، کالی دیمک۔ کانچ کی گڑیا ۔ گرہ اورہالہ سےبھی انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی۔

بہترین اداکاری سے دلوں پر راج کرنے والے مظہر علی نے دو ہزار چھ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہا۔وہ دل اور پیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ قبل ہی کینیڈا سے پاکستان آئے تھے۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نےمظہر علی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا لواحقین کے صبرو جمیل کیلئے دعاگو ہیں۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts