گجرات میں خاتون کو جلانے کے واقعے کا چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ جلائی گئی متاثرہ خاتون اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون سے لاہور کے جناح اسپتال میں ملاقات کی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ متاثرہ خاتون کے والد نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا۔