Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت کھیل

پی سی بی نے ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ، فاطمہ اور منیبہ علی کی اے کیٹگری میں ترقی

پاکستان ویمنز کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت کپتان فاطمہ ثنا اور منیبہ علی کی اے کیٹگری میں ترقی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کارکردگی کے سالانہ جائزے کے بعد بین الاقوامی سیزن کے لیے 16 خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

گزشتہ سال 20 کرکٹرز کو 2 سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ 2023-24 کے سیزن کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنا پر بی کیٹگری میں آگئی ہیں۔

اس سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 نئی انٹریز گل فیروزہ، رامین شمیم اور تسمیہ رباب شامل ہوئی ہیں، تسمیہ رباب نے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہے جو ان کے کیرئیر میں ایک اہم سنگ میل ہے، گل فیروزہ 2018 اور رامین شمیم 2022-23 کے بعد دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گی۔ پی سی بی نے آئی سی سی ویمنز فیوچر ٹورز پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کرکٹرز کی اگلی جنریشن کو تیار کرنے کی طرف توجہ مرکوز کر دی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں