رواں مالی سال اکتوبرمیں کاروں کی فروخت میں 27 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مطابق اکتوبرمیں ملک میں 13108یونٹس کی فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں کاروں کے 8180یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ ستمبرکے مقابلہ میں اکتوبرمیں ملک میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر27فیصدکااضافہ ہوا، ستمبر 2024میں ملک میں کاروں کے 10297یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر50 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں کاروں کے 40693یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں کاروں کے 27162یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔