Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین

جدیدترین ڈیزائن پر مشتمل ریڈ اور یلو لائن بس سروس شہریوں کو ناقابل یقین ریلیف فراہم کریں گی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکام کو ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس، بی آر ٹی کے دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو، کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کام کے معیار پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے متحمل نہیں ہو سکتے، جدید ترین ڈیزائن پر مشتمل بی آر ٹیز شہریوں کو ناقابل یقین ریلیف فراہم کریں گے، عوام کو سستی، آسان اور جدید سفری سہولیات کی جلد از جلد فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کوشش ہونی چاہئے کہ ڈیڈ لائن سے پہلے دونوں بی آر ٹیز کی تکمیل مکمل ہوجائے، تاکہ عوام مستفید ہوں، دونوں منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کے لئے سفر آسان ہوجائے گا اور لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام فریق منصوبوں کی بروقت اور کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے متحرک رہیں، یہ منصوبے حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہیں، ان کی بروقت تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو بہت زیادہ ریلیف ملے گا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں