Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 9 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی میں پولیس کے مبینہ مقابلوں میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان سمیت 9 ڈاکو گرفتار کرلیے گئے، اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا، خواجہ اجمیر نگری اور مومن آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کیے جس میں 5 زخمیوں سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب نیوکراچی سیکٹر 5/A روٹ نمبر جی 23 منی بس اسٹاپ کے قریب سے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقابلے میں زخمی ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت 28 سالہ محمد رحیم ولد حاجی جان آغا اور 22 سالہ مبین ولد سردار محمد کے ناموں سے کی گئی جب کہ دیگر 2 گرفتار ملزمان نے اپنے نام محمد عمر ولد محمد انور اور کبیر ولد ماجد بتائے ہیں۔ ملزمان کے 2 ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 3 پستولیں، موبائل فونز، نقد رقم اور 2چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ فرار ملزمان کی نشاندہی بھی ہوگئی ہے۔ گرفتاروفرار ہونے والے ملزمان سہراب گوٹھ اور مچھر کالونی کے رہائشی ہیں ۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان 100 سے زائد اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف ساحل تھانے میں 16 سے زائد اسٹریٹ کرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کراچی پولیس کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھے، جن سے وارداتوں اور دیگر ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر 3 اچانک ہوٹل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔ زخمی ملزم کا نام ریحان عرف علی جان ولد حمید جب کہ دوسرے ملزم نے اپنا نام علی احمد ولد پپو قریشی بتایا۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں، 2موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔

مومن آباد پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اورنگی ٹاؤن سیکٹر 4A ضیا کالونی قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی ملزمان کی شناخت 35 سالہ زبیر ولد عبداللہ اور 30 سالہ قاسم شاہ ولد بختاور شاہ کے ناموں سے کی گئی۔ تیسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام داؤد ولد بیدل خان بتایا۔ ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں، چھینے گئے 5 موبائل فونز، ٹیبلٹ، لیپ ٹاپ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں