Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں

سندھ حکومت انڈس ڈیلٹا کی حفاظت کرے، سمندری حیات کو آلودگی سے محفوظ رکھا جائے، آسٹریلوی ہائی کمشنر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنس کی ملاقات ہوئی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ میں نے بھنبھور کا دورہ کیا ہے، بھنبھور میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے، انہوں نے کہا کہ مہمانوں کی کتاب میں محترمہ بینظیر بھٹو کے انگلش میں خوبصورت تاثرات لکھے ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ اور آسٹریلین ہائی کمشنر کے درمیان آثار قدیمہ، ماحولیات، دریائی نظام اور انڈس ڈیلٹا پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس پر آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنس نے کہا کہ انڈس ڈیلٹا کی بہت شاندار تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت انڈس ڈیلٹا کا تحفظ کرے اور سمندری حیات کی نشونما اور آلودگی سے محفوظ رکھا جائے، دریائے سندھ کا پانی انڈس ڈیلٹا میں جانے سے سمندر کو آگے بڑھنے سے روکنے کا قدرتی ذریعہ ہے
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں دریائے سندھ کا زیریں علاقہ ہونے کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنہ ہے، سمندر میں جتنا پانی جانا چاہیے اتنا ہمارے پاس دستیاب نہیں ہے،

وزیراعلیٰ سندھ اور سٹریلین ہائی کمشنر کا پی پی پی موڈ کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ایک کویتی کمپنی کے ساتھ این ای ڈی آئی ٹی پارک قائم کر رہے ہیں، سندھ حکومت کے بیشتر منصوبے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، سولرلائیزیشن پروگرام کے تحت 20 ملین سولر سسٹم دی رہے ہیں۔

نیل ہاکنس نے کہا کہ میں ہاکی کا کھلاڑی ہوں اور ہاکی کھیلتا رہا ہوں جس پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے ہاکی کے فروغ کیلئے اچھی سرمایہ کاری کی ہے، صوبہ میں کافی ہاکی گراؤنڈ بلیو ٹرف کے ساتھ قائم کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہاکی کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کے باوجودمثبت نتائج حاصل نہیں ہوئے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں