Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

روسی عدالت کا گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ کا جرمانہ عائد

روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کرنے کے ایک کیس میں گوگل پر 20 ڈیسیلین ڈالر جرمانہ عائد کردیا جو کہ دنیا بھر کی مجموعی قومی پیداوار سے بھی اربوں گنا زیادہ ہے۔

امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق روسی عدالت نے ملک کے مختلف ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز پر پابندی کی وجہ سے گوگل پر حیران کن جرمانہ عائد کردیا۔ روسی عدالت کی جانب سےعائد کردہ جرمانہ اتنا زیادہ تھا کہ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان بھی اس پر درست انداز میں بات نہیں کر سکے اور وہ یہ وضاحت نہیں کر پائے کہ کمپنی اتنا بڑا جرمانہ کیسے ادا کرے گی؟

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے مطابق دنیا بھر کی مجموعی قومی پیداور 477 ٹریلین ڈالر ہے لیکن گوگل پر عائد کردہ جرمانہ 20 ڈیسلین ہے جوکہ دنیا کی مجموعی قومی اثاثوں سے بھی اربوں گنا زیادہ ہے۔

روسی عدالت نے گوگل پر روسی ٹی وی چینلز جیسا کہ آر ٹی اور اسپاٹی فائی سمیت دیگر ٹی وی چینلز کے یوٹیوب چینلز پر پابندی لگانے پر جرمانہ عائد کیا۔

گوگل پر روسی عدالت میں 2020 سے مقدمہ زیر سماعت تھا اور یوکرین روس جنگ کے بعد مذکورہ کیس میں شدت آتی آگئی اور اب روسی عدالت نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کرکے دنیا کو ہی حیران کردیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں