Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کا پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ شریعت کے برعکس قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے سپریم کورٹ کے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنےکا حق دینے کے فیصلے کو غیرشرعی قرار دے دیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی کے مطابق مرد کے دوسرے، تیسرے یا چوتھے نکاح پر شریعت میں کوئی قدغن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوہرکے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پرپہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی ہے اور آئین کے مطابق کوئی بھی قانون قرآن وسنت سے متصادم نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن اس پرشرعی رائے رکھنے کا ہمیں حق حاصل ہے، سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ لینڈ آف لاء کے مطابق جبکہ شریعت کے منافی ہے۔
راغب نعیمی کا کہنا تھاکہ اسلامی نظریاتی کونسل اگلے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کواپنے ایجنڈے پر لائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بغیراجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ کیا تھا اور حکم میں کہا تھاکہ اجازت کے بنا خاوند کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نکاح کا معاہدہ ختم کرسکتی ہے اور جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 18 صفحات پرمشتمل فیصلہ 23 اکتوبرکو جاری کیا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں