Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر بائیومیٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بارڈر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں تمام ایئرپورٹس پر بایو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کی بایو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی، بایو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہو گا۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق بایو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاؤنٹرز پر لگائی جائیں گی۔ بایو میٹرک سے مسافروں کی مؤثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا، اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کا مراسلہ جاری کر دیا

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں