Search
Close this search box.
پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سب میرین کیبل سے فالٹ دور، ملک بھر میں سست انٹرنیٹ کا مسئلہ حل ہوگیا، پی ٹی اے

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ چل رہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل فالٹ کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں جنہیں بحالی کے لیے 4 ماہ کا وقت لگا ۔

پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے اور دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے اور انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ 2023 میں انٹرنیٹ صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو بھی سسٹم میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار رواں سال اگست سے سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ پی ٹی اے نے سب میرین کیبل میں خرابی کو قرار دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن نےقائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سب میرین کیبل کی خرابی کو انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ایک مسئلہ ہوا، پاکستان میں کُل 7 سب میرین کیبل آتی ہیں، سب میرین کیبل میں تکنیکی خرابی ہے اور انٹرنیٹ میں مسئلے کی وجہ سے وی پی این کا استعمال بڑھا ہے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right to your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں