Search
Close this search box.
پاکستان بلاگز

بین القوامی فاسٹ فوڈ چین کے پاکستانی سی ای او کون؟

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی شہری صابر سمیع کا خوب تزکرہ ہے جو معروف فاسٹ فوڈ چین کے ایف ایس کے بین الاقوامی سی ای او ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے صابر سمیع دنیا بھر میں شہرت اور نیٹ ورک رکھنے والی معروف فوڈ چین کے ایف سی کے بین القوامی سی ای او ہونے کے باوجود گذشتہ دو برس تک نظروں سے اوجھل رہے۔
مگر پھر سوشل میڈیا پر گذشتہ چند دنوں سے اچانک ان کا چرچہ ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر چھائے ہوئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ایکس اور دیگر پلیٹ فارمز پر مختلف پیجز اور اکاؤنٹس سے ایک ہی خاص عنوان کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے جس میں صابر سمیع کو سراہا جا رہا ہے۔

 اردو نیوز کےمطابق صابر سمیع سنہ 2022 سے کے ایف سی کے سی ای او ہیں۔ اور سوشل میڈ یا پر انکے اچانک چھا جانے کی وجہ اسامہ منظور نامی اکاؤنٹ کے لنکڈ ان پرجاری کیا جانے والا ایک پوسٹ ہے جسکے عنوان میں لکھا تھا’تصور کریں کہ اگر انڈیا سے کوئی شخص کے ایف سی گلوبل کا سی ای او بن جاتا ہے تو کئی ماہ تک اس کا چرچہ رہتا، لیکن اندازہ لگائیں، کراچی یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ صابر سمیع نے وہ چیز حاصل کرلی ہے جس کا ہر پاکستانی خواب دیکھتا ہے۔ وہ صرف کے ایف سی پاکستان کے نہیں بلکہ کے ایف سی گلوبل کے سی ای او ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے ایک مثال ہیں۔‘
پاکستانی نژاد صابر سمیع کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں مقیم ہیں۔صابر کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق انہوں نے ابتدائی تعلیم سینٹ ایڈورڈز کالج سے حاصل کی۔ کراچی یونیورسٹی سے ایم بی اے اور کراچی کے آئی بی اے سے مارکیٹنگ کی ڈگری حاصل کی ۔
صابر سمیع جنوری 2022 میں کے ایف سی ڈویژن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنے اور براہ راست یم برینڈز نامی کمپنی کو رپورٹ کرتے ہیں۔ جو کے ایف سی سمیت، پیزا ہٹ، ٹاکو بیل اور ہیبٹ کی ریستوران چینز کی مالک ہے۔
صابر سمیع نے سنہ 2009 میں یم برانڈز میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس دوران یم کینیڈا، کے ایف سی کینیڈا اور ترکیہ کے جنرل منیجر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔
اس سے قبل صابر نے کے ایف سی ڈویژن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور کے ایف سی ایشیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر  خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے عالمی آپریشنز ٹیم کی قیادت کی اور تھائی لینڈ، انڈیا، وسطی ایشیا اور گریٹر ایشیا کی نگرانی کرتے ہوئے کے ایف سی کے عالمی آپریشنز کے کو آگے بڑھایا۔ اس سے قبل، سمیع کے ایف سی مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، پاکستان اور ترکیہ کی مارکیٹوں کے منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں