Search
Close this search box.
تعلیم تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

وزارت مذہبی امور کی جانب سے غیر مسلم طلبا و طالبات کے لیے وظائف کا اعلان

ترجمان وزاتِ مذہبی امور کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبہ و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ رواں مالی سال کے تعلیمی وظائف کی درخواستیں وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع ہونگی، طلبا کو آمدن سرٹیفکیٹ، تعلیمی ادارے سے توثیق، ذاتی و جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کی تفصیل دینا ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ رواں مالی سال غیر مسلم طلبا کے وظائف کیلئے 60 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، سرکاری درسگاہوں میں زیرِتعلیم غیرمسلم طلبا وظائف کے اہل ہوں گے۔

اس سے پہلے حکومت نے بینظیر تعلیمی وظائف میں اضافے کا اعلان بھی کیا تھا جس کے تحت مستحق طلبا کو امداد فراہم کی جائے گی۔ بینظیر تعلیمی وظائف کی اضافی رقم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی اور توقع ہے کہ ملک بھر میں 60 لاکھ سے زائد طلبا اس سے مستفید ہوں گے۔

یہ وظائف نرسری سے لے کر بارہویں جماعت تک کے طالب علموں کی ماؤں میں تقسیم کیا جائے گا لیکن اس کے لیے والدین کو پہلے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا ہوگا۔

بی آئی ایس پی ایجوکیشنل اسکالرشپ میں شمولیت کے لیے والدین درخواست دے سکتے ہیں اور سہ ماہی قسطیں وصول کرسکتے ہیں، تاہم اگر بچہ اسکول تبدیل کرے گا تو والدین کو نئی انڈومنٹ سلپ حاصل کرنی ہوگی۔

یاد رہے کہ بی آئی ایس پی ریسورس ایجوکیشن ایپ کے آغاز کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو بھی آسان بنادیا گیا ہے، والدین کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ بچوں کے ب فارم پر والدہ کا شناختی کارڈ نمبر درست درج ہو

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں