Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین

امریکا میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی طالبہ شدید زخمی، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی طالبہ کی ہرممکن مدد کی ہدایت

امریکی ریاست ٹیکساس میں لاپرواہ ڈرائیور نے تیزرفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں پاکستانی طلبہ شدید زخمی ہوئی جنکی آج سرجری کی جائے گی۔ وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی، پولیس نے بتایا ہے کہ تیز رفتار گاڑی ٹکر مارنے کے بعد بھی نہ رُکی اور ڈرائیور فرار ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے۔

میموریل ہرمن اسپتال نے بتایا کہ زخمی طالبہ کی نصف درجن ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور میموریل ہرمن اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حادثے میں دانیہ کے جسم کی کم از کم درجنوں ہڈیا ٹوٹ گئی ہیں جبکہ ان کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہے جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہے۔

پاکستانی طالبہ دانیا نے بتایا کراچی سے ایم بی اے کرنے کیلئے اور گھر والوں کی زندگی بہتر بنانے امریکا آئی تھی لیکن حادثے نے خواب چکنا چور کردیے۔کار حادثے کے باعث دانیہ ظہیر کے چہرے پر آنے والے زخم اور فریکچر کے باعث انہیں دیکھنے میں دشواری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے ہفتے جمعرات کو رات آٹھ بجے وہ گلی میں جا رہی تھیں جب انہیں گاڑی نے ٹکر ماری اور اس کے بعد انہیں کچھ یاد نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔ دانیہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور یہ دیکھنے کے لیے بھی نہیں رکا کہ اس نے کس کو مارا ہے اور وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں۔

معروف پاکستانی نژاد امریکن تاجرسیدجاویدانور نےعلاج کی مکمل ذمہ داری اٹھالی جبکہ اسپتال، قونصل خانے اور طالبہ کے والدین کو آگاہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے امریکا میں پاکستانی طالبہ دانیا ظہیر کے روڈ حادثے کا شکار ہو کر زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا،اسحاق ڈار نے امریکی ریاست ہیوسٹن میں پاکستانی طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکساس میں پاکستانی قونصل جنرل کو ہدایت کی ہے کہ طالبہ دانیا ظہیر کی ہر ممکن مدد کریں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ دانیا ظہیر کا آپریشن کامیاب ہو، زخمی پاکستانی طالبہ کے اہل خانہ ہیوسٹن جانا چاہتے ہیں تو ہر ممکن مدد کریں گے، دانیا ظہیر خود کو تنہا نہ سمجھیں، پاکستانی حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں