ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک سال 2024 کےسائنس گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن دہلی گورنمنٹ بوائزسیکنڈری اسکول کریم آباد کے حافظ عبدالرافع،دوسری پوزیشن شمسی سوسائٹی کی نجی اسکول کی طالبہ رومیسہ عمران اور نارتھ ناظم آباد کے نجی اسکول کی طالبہ رخسارعبداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اعلامیے کے مطابق حافظ عبدالرافع 94.55 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، رومیسہ عمران 94.27 نمبر لےکر دوسری پوزیشن اور رخسار عبداللہ 93.18 نمبر لےکر تیسری پوزیشن پر رہیں۔
اس سال ایک لاکھ 63 ہزار 12 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے تھے اور ایک لاکھ 62 ہزار 26 نے امتحانات میں شرکت کی جب کہ ایک لاکھ 31 ہزار 614 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب رہے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 81.23فیصد رہا۔
میٹرک بورڈ میں 28 سالوں بعد سرکاری اسکول کے طالب علم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، میٹرک امتحانات میں آخری مرتبہ پہلی پوزیشن 1996 میں دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کے طالب علم امتیاز نے حاصل کی تھی