Search
Close this search box.
کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی کے علاقے بفرزون میں پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث افغان باشندہ نکلا

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں بفرزون نمک بینک کے قریب مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کا تعلق افغان ڈکیت گینگ سے تھا جو تین دن سے تیموریہ اورنارتھ ناظم آباد میں وارداتیں کرنے میں ملوث تھا۔

مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو سے متعلق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق افغان ہاؤس رابر ڈکیت گروہ سے ہے، ملزمان کئی روز سے تیموریہ اور نارتھ ناظم آباد میں وارداتیں کر رہے تھے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کو پکڑنے کے لیے خصوصی طور پر مختلف پوائنٹس پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی، آج جب پولیس پارٹی نے مشتبہ کار کو دیکھ کر روکنے کی کوشش کی، تو ملزمان پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہونے لگے۔

ذیشان صدیقی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے کار سوار ملزمان شدید زخمی ہوئے، پولیس نے جب کار کا پیچھا کیا تو کار میں ایک ملزم کی لاش موجود تھی، جب کہ ایک زخمی سمیت دیگر ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

کار کی تلاشی کے دوران گھر کے تالے توڑنے، کاٹنے سمیت دیگر کئی اوزار، ایک پستول، دو میگزین اور دستانے کی جوڑی بھی برآمد ہوئی ہے، ذیشان صدیقی کے مطابق ملزمان کی تلاش میں پورے علاقے کی ناکہ بندی کر لی گئی ہے اور پوری کوشش ہے کہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں