Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنےکے الزام میں 8 مسافر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنےکے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتارکر لیا ہے

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنےکے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کیا۔ پہلی کارروائی میں عمرےکی آڑ میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے 5 مسافرگرفتار کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان بھیک مانگنےکے لیے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دوسری کاروائی میں جعلی دستاویزات پرسفرکرنے والے 3 مسافرگرفتار کیے گئے جو اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا ہے

واضع رہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھا تھا اور سعودی وزارت نے خبردار کیا تھا کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو اس سے پاکستانی عمرہ اور عازمین حج پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

جس کے جواب میں، پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے ایک “عمرہ ایکٹ” متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کا مقصد عمرہ کے سفر میں سہولت فراہم کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کو ریگولیٹ کرنا ہے اور انہیں قانونی نگرانی میں لانا تھا

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں