مینو بند کریں
Search
Close this search box.

لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف ہوں گے، سمری صدر پاکستان کو ارسال، مریم اورنگزیب

حکومت نے لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر آرمی چیف کو مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی فیصلہ کی تصدیق کردی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں مذید لکھا کہ لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے بتایا کہ صدر کو آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی سمری بھجواد ی گئی لہٰذا صدر اس کی توثیق کریں تاکہ کوئی تنازع کھڑا نہ ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت کی عمران خان سے مشاورت پر کمنٹ نہیں کرونگا، اس پر ٹویٹ کیا ہے، ائیرفورس،نیوی اور آرمی کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، امید ہے صدر  اس چیز کو متنازع نہیں بنائیں گے اور ایڈوائس کی منظوری دے دیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ایڈوائس صدر علوی کے پاس چلی گئی ھے.اب عمران خان کا امتحان ھے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ھے یا متنازعہ. 

صدر علوی کی بھی آزمائش ھے کے وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کرینگےیاآئینی وقانونی ایڈوائس پہ. بحیثیت افواج کےسپریم کمانڈرادارے کو سیاسی تنازعات سےمحفوظ رکھنا انکا فرض ھے

جواب دیں