لائنز ایریا میں کنڈے ہٹانے پر مشتعل افراد کا کے الیکٹرک کے عملے پرپتھراو،4 ملازمین زخمی

کراچی کے علاقے لائنز ایریا اے بی سینیا لائن میں بجلی کے کنڈے ہٹانے پر مشتعل ہجوم نے کے الیکٹرک عملے کو گھیر لیا، مبینہ طور پر تشدد اور پتھراؤ سے کے الیکٹرک 4 ملازمین زخمی ہوگئے۔

واقعہ جی آر او فلیٹس کے قریب پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کشیدگی پر قابو پایا۔بریگیڈ پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کا عملہ بجلی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے پہنچا تھا،

ترجمان کے الیکڑک کے مطابق اے بی سینیالائنمیں کنڈہ مافیا کا غیر قانونی بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے دوران کے-الیکٹرک عملے پر حملہ اور تشدد کیا گیا۔ زخمی ملازمین کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال روانہ کیا گیا

ترجمان کا کہنا ہےکہ عملے پر حملے اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کنڈا مافیا کیخلاف بھرپور ایکشن جاری  رہے گا۔ متعلقہ علاقہ نادھندگان پر بجلی کی مد میں واجب الادا رقم 27 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے

حملہ آور عناصر کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج سمیت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔گزشتہ ہفتے بھی لائنز ایریا میں آپریشن کے دوران عملے پر حملہ ہوا جسکی ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے

Spread the love
جواب دیں
Related Posts