Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو "یومِ معرکۂ حق” منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک میں جوش و خروش اور جذبۂ ملی وحدت سے منایا جائے گا، تاکہ افواجِ پاکستان کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، اور معرکۂ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا، اور انہیں اعزازات سے نوازا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان نے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص کی تکمیل کا اعلان کردیا

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق معرکۂ حق میں شہید شہریوں کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے مالی معاونت دی جائے گی، جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پاک فوج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک مکمل تنخواہ اور الاؤنسز جاری رہیں گے، اور ان کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔

پاک فوج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے میرج گرانٹ دی جائے گی۔ پاک افواج کے زخمیوں کو 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔ بھارتی حملے میں متاثر گھروں اور مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts