Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی حکام

سندھ طاس معاہدہ

بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ بدستور معطل رہے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بھارت کے چار اعلیٰ حکام نے اس پالیسی کی توثیق کی ہے۔

بھارت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کیا، جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے، تجارتی ویزوں پر پابندی عائد کرنے اور دیگر فیصلے کیے گئے۔ بھارتی مؤقف ہے کہ ان اقدامات میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
مزید پڑھیں؛پاکستان اور بھارت فوری طور جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو "جنگی اقدام” قرار دیا تھا۔ بعد ازاں بھارت نے "آپریشن سندور” کے تحت آزاد کشمیر اور پاکستانی علاقوں میں میزائل حملے کیے، جن میں شہری علاقوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔

جوابی کارروائی میں پاکستان نے "آپریشن بنیان مرصوص” کا آغاز کیا، جس میں ان بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن سے پاکستانی علاقوں پر حملے کیے گئے تھے۔ شدید جوابی حملے کے بعد بھارت جنگ بندی پر مجبور ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت سیز فائر کا اعلان کیا۔

تاہم بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل رکھنے کا فیصلہ علاقائی استحکام اور پانی کے عالمی قوانین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts