امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق 48 گھنٹے میں پاک بھارت سینئر حکام اور نائب امریکی صدر کی بات چیت ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ گفتگو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ جے شنکر، مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول شامل تھے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی، بات چیت پر متفق ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور بھارت فوری طور جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے ہیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم مودی اور وزیراعظم شہباز شریف کی داشنمندی، امن کا راستہ چننے کو سراہتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت غیر جانبدار مقام پرہو گی