Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جنگ کے وقت ہنگامی صورتحال کے دوران محفوظ رہنے کا طریقہ کیا ہے؟

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی حالات میں شہریوں کیلئے احتیاطی تدابیر و اقدامات جاری کردیے گئے ہیں۔

جاری کردہ چند احتیاطی تدابیر و اقدامات درج ذیل ہیں:

سائرن

دوران جنگ کی ہنگامی صورتحال میں جب سائرن بجایا جائیگا تو اس سے مراد کوئی ایمر جنسی یا حملہ ہو سکتا ہے اور سائرن کی آواز سنتے ہی کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں۔ محفوظ مقام پر جانے کیلئے سائرن وقفہ وقفہ سے بجایا جائے گا جبکہ خطرہ ختم ہونے کا سائرن مسلسل بجایا جائے گا۔

بلیک آؤٹ

جنگی صورتحال میں باہر کی تمام لائٹس بند رکھیں ( گھر، دکان گلی وغیرہ ) کھڑکیوں پر کالے پردے یا کاغذ چپکائیں تا کہ روشنی باہر نہ جائے۔ موبائل فون یا مشعل کی روشنی اندر ہی استعمال کریں اور کھڑکی سے دور رہیں۔

خوراک ، پانی ، دوا اور دیگر چیزوں کا بندو بست

ہنگامی حالات کے دوران دکانیں ، فارمیسیاں اور بینک بند ہوتے ہیں جس سے اشیائے خوردونوش، دوا اور کیش نہ ملنے کی کمی آسکتی ہے۔ اس صورت حال میں گھر میں راشن، ضروری ادویات اور کیش کی موجودگی یقینی بنائیں۔ اشیائے خوردونوش میں وہ اشیا اسٹاک کرنی چاہیں جو زیادہ وقت میں خراب نہ ہوں جیسے کین فوڈ ، خشک میوہ جات اور چاکلیٹ ، جبکہ ضروری استعمال کے لیے پانی کو بھی ذخیرہ کرنا ضروری ہے۔

ابتدائی طبی امداد کی کٹ، کھانے پکانے کے لیے اضافی گیس سلنڈر اور گھر میں سادہ ہی شیلٹر ( بیسمنٹ وغیرہ) کی تیاری یقینی بنا ئیں جبکہ 72 گھنٹوں کے لیے پانی کا ذخیرہ محفوظ رکھا جائے۔

معلومات حاصل کرنا

کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مستند خبروں کا فقدان ہو جاتا ہے اور افواہیں جنم لینے لگتی ہیں اس وجہ سے مستند خبروں کے لیے ہمیشہ سرکاری ذرائع یا دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے مستند چینلز سے خبریں حاصل کریں۔ اگر جنگی صورت حال میں حکومت کی جانب سے کوئی ایمر جنسی سینٹر قائم کیا گیا ہے، تو اسی سینٹر کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور انہی کی ہدایات پر عمل کریں۔

اس طرح ضروری ایمر جنسی نمبرز جیسے پاکستان میں ریسکیو ادارے، پولیس، ایمبولینس اور دیگر سروسز کے نمبرز اپنے پاس رکھیں تا کہ ایمر جنسی کی صورت میں کال کی جاسکے۔

دوران گوله باری

دوران گولہ باری دروازوں اور کھڑکیوں سے دور ہو جائیں، فرش پر لیٹ جائیں اور آہستہ آہستہ رینگتے ہوئے کسی محفوظ جگہ پر جائیں۔ اگر آپ گاڑی میں ہیں تو فورا گاڑی سے باہر نکل کر رینگتے ہوئے کسی محفوظ مقام پر جانے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کسی کھلی جگہ پر ہیں تو پیٹ کے بل لیٹ جائیں اور بازوں کا حصار بنا کر سر کوڈھانپنے کی کوشش کریں۔

اداروں کے ساتھ تعاون

ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ، پاک آرمی، پولیس، ریسکیو اداروں ، سول ڈیفنس ، ہیلتھ ، اسکاؤٹس ، برقیات اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ایمبولینس کو روڈ پر ترجیحا راستہ دیں۔ زخمیوں کی مدد، خون کا عطیہ ضرور دیں۔

آمد و رفت

غیر ضروری آمد و رفت سے اجتناب برتیں۔

اسکول، مساجد، دفاتر میں نظم وضبط

اسکولز میں طلبہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پریکٹس کروائی جائے۔ اسکول اور مساجد کو پناہ گاہ یا امدادی مرکز بنایا جا سکتا ہے۔ دفاتر کو فوری طور پر خالی کرنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts