Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی دنیا تازہ ترین

امریکی صدارتی انتحابات، کراچی سے تعلق رکھنے والے امریکی سلمان بھوجانی دوسری بار بلامقابلہ ٹیکساس کے رکن اسمبلی منتخب

امریکی ریاست ٹیکساس سے ایوان نمائندگان کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی بلا مقابلہ جیت کر دوسری مرتبہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے، انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ریاستی حلقے 92 سے الیکشن لڑا، تاہم ان کےمقابلے میں کسی ریبلکن امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

سلمان بھوجانی نے جنوری 2023 کو یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ 2 پاکستانیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ٹیکساس سے ریاستی اسمبلی کا الیکشن جیتا تھا۔ ان کے عہدے کی مدت 14 جنوری کو مکمل ہو رہی ہے۔ اس وقت انہیں 4175 ووٹ ملے تھے۔

2022 میں ان کا مقابلہ جارج لنٹن سے ہوا تھا اس وقت انہیں 20,182 ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے حریف کو 14 ہزار ووٹ ملے تھے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں